• news

کراچی: بیریئر ہٹانے کیلئے رینجرز کی ڈیڈ لائن، ڈبل سواری پر پابندی ختم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی گزشتہ رات ختم ہو گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی ڈبل سواری پر پابندی انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی کیلئے عائد کی گئی تھی۔ دریں اثناء کراچی میں سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ڈی جی رینجرز کی دی گئی تین روزہ ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ شہر میں متعدد مقامات پر اب بھی بیریئرز اور رکاوٹیں موجود ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر کارروائی کا اعلان کیا تھا بعض مقامات پر شہریوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ شہری سٹریٹ کرائم، سنگین جرائم کے باعث ڈیڈ لائن پر عمل کرنے میں بے یقینی کا شکار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن