حکومت نے لوگوں کو ذہنی طورپر مفلوج کررکھا ہے:شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ حکومت نے لوگوں کوذہنی طورپرمفلوج کررکھاہے ،وزیراعظم ایک کاروباری شخص ہے، اگرانہیں اپنے کاروبارسے فرصت ہوتووہ غریب عوام کاخیال کریں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگومیں انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نہیں چاہتے کہ عزیربلوچ کوواپس پاکستان لایاجائے ،برطانوی حکومت کبھی بھی الطاف حسین کوپاکستان کے حوالے نہیں کریگی۔پاکستانی حکومت بھی عمران فاروق قتل کیس میں ملوث دوملزموں کوبرطانوی حکومت کے حوالے نہیں کریگی ،الطاف حسین بھی عشرت العبادکی تبدیلی چاہتے ہیں۔