ممکنہ معاہدے میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو کئی دہائیوں تک روک دیا جائے: ارکان کانگریس کا اوباما پر زور
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی کانگریس کے 80 فیصد ارکان نے اوباما پر زور دیا ہے جو معاہدہ بھی ہو اس کے تحت ایران کو کئی دہائیوں تک جوہری سرگرمیوں سے باز رکھنے اور انفراسٹرکچر کی تعمیر سے روکنے کے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن کے 367 ارکان نے یہ معاملہ ایسے وقت اٹھایا ہے جب ایران، امریکہ سمیت 6 عالمی طاقتوں سے اپنے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے ایران کو جوہری بم بنانے سے روکا جائے۔ ادھر برطانیہ نے بھی ایران پر زور دیا ہے وہ آگے بڑھے۔ اسرائیلی سٹرٹیجک امور کے وزیر یووال سٹیٹز نے کہا ایران اور عالمی طاقتیں ’’بڑا معاہدہ‘‘ کر سکتی ہیں۔