• news

ہندو مذہبی رہنمائوں کا جرگہ ‘ میرج بل متفقہ طور پر نامنظور

رحیم یارخان(آن لائن) ہندو مذہبی رہنمائوں کا 13 گھنٹے جاری رہنے و الا طویل جر گہ اختتام پذیر،ہندو میرج بل متفقہ طور پر نامنظور کردیاگیا،جرگہ میں ملک بھر سے ہندومذہبی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق صدر کرشنا مندر بیرم داس کی صدارت میں پنجاب ،سندھ ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہندو مذہبی رہنماوں کا جرگہ کرشنا مندر میں ہوا  جو اتوار کی شام سے شروع ہو کر سوموار کی صبح تک جاری رہا،13 گھنٹے جاری رہنے والے اس طویل جرگے میں ہندوں مذہب سے تعلق رکھنے والے تمام رہنما نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جانیو الاہندو میرج بل ہندو برادری کے خلاف سازش ہے ،اس بل کی ہندو  مذہب میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن