• news

گجرات: ’’انوکھا واقعہ‘‘ 7 سالہ بچے پر اغوا کا مقدمہ، سیشن جج نے تھانیدار تفتیشی کو آج طلب کر لیا: سمیر کو پکڑا نہ عدالت میں پیش کیا: ڈی پی او

گجرات (نامہ نگار) تھانہ سول لائن گجرات میں محلہ اسلام نگر کے رہائشی کلاس ون کے طالب علم 7سالہ بچے سمیر پر اغواء کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ کالرہ خاصہ کے رہائشی عامر شہزاد کی مدعیت میں علی بٹ اور اسکے کلاس ون کے طالب علم 7سالہ سمیر پر زیر دفعہ 365ت پ اغواء کا مقدمہ نمبر 288/15 درج کیا گیا۔ 7سالہ سمیر کو گورنمنٹ پرائمری سکول اسلام نگر میں جنرل نالج کا پیپر دینے کے بعد جب اسکو ضمانت کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار کی عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے آج تک کیلئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن اور تفتیشی کو طلب کر لیا۔ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے بتایا نہ تو سمیر کو گرفتار کیا گیا نہ ہی اسے ہم نے عدالت پیش کیا اور نہ وہ پولیس حراست میں ہے پولیس صرف نامزد علی بٹ اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے عامر شہزاد کے کورٹ روڈ پر واقع فن لینڈ میں بچوں کو جھولا دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کرنے کی کوشش کی اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق رپورٹ کے مطابق گجرات پولیس نے لاپرواہی کی انتہا کر دی اور تیس سالہ نوجوان کے اغوا کا مقدمہ سات سالہ بچے کے خلاف درج کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن