ہرجانہ کیس: عمران کی عدم حاضری پر 500 روپے جرمانہ، وکیل نے ادا کر دیا
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) عمران خان کی عدم حاضری پر سیشن جج راولپنڈی نے 500 روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ سیشن جج نے عمران خان کو طلب کیا تھا، حاضر نہ ہونے پر جرمانہ کر دیا گیا۔ عمران خان کے وکیل نے 500 روپے جرمانے کے ساتھ جواب دعویٰ داخل کروا دیا۔ کیس کی مزید سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔