• news

’’خراب موسم‘‘ پی آئی اے کے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور ( خبر نگار ) کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 737 کو موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے جہاز لینڈنگ سے قبل دس سے پندرہ منٹ تک جھٹکے کھاتا رہا۔ جہاز کا رخ موڑ کر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی گئی جہاز میں پی پی کے ارکان قومی اسمبلی شازیہ مری اور اعجاز جاکھرانی بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن