• news

تیل سے بجلی بنانے کیلئے وزارت خزانہ نے 14 ارب جاری کردیئے، رواں مالی سال سبسڈی 164 ارب تک جا پہنچی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تیل سے بجلی بنانے کیلئے 14 ارب روپے جاری کردیئے گئے۔ یہ رقم آئندہ 2 روز میں پی ایس او تک پہنچ جائے گی۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں بھی 9 ارب جاری کئے گئے تھے۔ جولائی سے مارچ تک بجلی کی سبسڈی 164 ارب روپے تک جا پہنچی ہے۔ جولائی سے جون تک بجلی کی سبسڈی 180 ارب روپے مختص تھی۔

ای پیپر-دی نیشن