• news

راولپنڈی: وزیراعلیٰ نے میٹرو منصوبے کے متاثرہ تاجروں کا انکم ٹیکس معاف کر دیا

لاہور (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبہ مری روڈ کے متاثرہ تاجروں کا ایک سال کا پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے موتی محل سے فیض آباد تک مری روڈ کے متاثرین کا ٹیکس معاف کیا۔ جاری کئے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تاجروں کا ایک سال کا 11 کروڑ کا ٹیکس معاف کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن