• news

این اے 246کراچی: نویں، دسویں کے امتحانات کے باعث ضمنی الیکشن موخر کرنے کیلئے ریٹرننگ افسر کا خط

کراچی (صباح نیوز) این اے 246 میں ضمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کیلئے ریٹرننگ افسر نے چیئرمین میٹرک بورڈ اور الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا ہے۔ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کے میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے  ہونے والے امتحانات کے باعث این اے 246 میں ضنمنی انتخاب کی تاریخ میں توسیع کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن