جوڈیشل کمشن 2013ء کے انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا: اعتزاز
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی رہنماچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا کمشن 2013ء کے عام انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا، آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن ٹربیونل کے اختیارات کو ختم نہیں کیا گیا، کمشن انتخابات کے شفاف ہونے یا دھاندلی زدہ ہونے کے بارے میں اپنی سفارشات دے گا۔ تحریک انصاف کو اب اسمبلیوں میں واپس آ جانا چاہیے۔ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔