سبی: قتل کے 8 مجرموں کو 7، 7 بار سزائے موت، 10، 10 لاکھ جرمانہ
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے 8 مجرموں کو 7، 7 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجرمان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ معراج عمران کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ واقع میں ملوث ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ ملزمان کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔