• news

توانائی بحران کے خاتمے کیلئے طویل مدت پالیسی اپنائی جائے : پیاف

لاہور(کامر س رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریدرز ایسوسی ایشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے چین اور ایران کے ساتھ تعا ون سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے منصوبے شروع کرنا تو ٹھیک ہے مگرتوانائی بحران کے خاتمہ کے لئے شارٹ ٹرم منصوبوں کے ساتھ ساتھ لانگ ٹرم منصوبے شروع کرنے کی پالیسی اپنانی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن