• news

ویزا نے متحدہ عرب امارات میں جدید سنٹر کے قیام کا اعلان کر دیا

لاہور(پ ر) الیکٹرانک ادائیگیوں کے حوالے سے صف اول کے ادارے ویزا (Visa) نے متحدہ عرب امارات کے قلب دبئی میں جدید سنٹر کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ وسطی اور مشقی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (CEMEA) کے لئے ویزا کا علاقائی ہیڈکوارٹرز دبئی ہے۔ اس سنٹر کے ذریعے اس پورے خطے میں ویزا، اس کے کلائنٹس اور شراکت داروں کو جدید گنجائش فراہم کی جائے گی۔ یہ اعلان ویزا کے سی ای ایم ای اے (CEMEA) خطے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چارلس شوارف نے دو روزہ دورے کے اختتام پر کیا۔ ویزا سی ای ایم ای اے کے گروپ ایگزیکٹو کامران صدیقی نے کہا کہ ویزا دبئی ا ور متحدہ عرب امارات میں ایک طویل المدت سرمایہ کار ہے۔ کامران صدیقی نے مزید کہا کہ یہ ہمارا تصور ہے کہ بہترین طریقے سے ہر ایک کیلئے ہر مقام پر ادائیگی اور وصولی کا نظام قائم کیا جائے۔ اس کیلئے شراکت داری اور جدت میں مزید بہتری کا عزم درکار ہے۔ اس کے ذریعے دبئی اور متحدہ عرب امارات کو ایکسپو 2020ء تک پہلا کیش لیس معاشرہ بنانے کی راہ برق رفتاری سے ہموار ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن