مشرف کی پالیسیوں کا خمیازہ آج قوم دہشت گردی کی صورت میں بھگت رہی ہے:، وسیم اختر
لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کورکمانڈربلوچستان کمان لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کے بیان کہ’’دہشتگردی کے خلاف موثر جنگ جاری ہے،ہتھیارچھوڑ کرامن کاراستہ اختیارکرنے والوں کوخوش آمدید کہاجائے گا‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حالیہ اہم کامیابیوںکی وجہ سے انشاء اللہ ملک سے جلد بیرونی مداخلت کاخاتمہ ہوگا ۔