کاشتکاروں کو ادائیگیاں ممکن بنانے کیلئے گنے کی قیمت سندھ کے برابر کی جائے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وزیراعلیٰ کو خط
لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی نے گنے کے کسانوں کو ادائیگیاں ممکن بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو خط ارسال کر دیا جس میں سندھ اور پنجاب میں گنے کی فی من قیمت کے فرق کو ختم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشات دی گئی ہیں۔ شوگر ملوں کے ذرائع کے مطابق سندھ میں گنے کی فی من قیمت 160 روپے اور پنجاب میں 188 روپے من ہے۔ قیمتوں میں فرض کے باعث گنے کے کسانوں کو ادائیگیاں ممکن نہیں، اب تک 10 سے زائد شوگر ملیں دیوالیہ ہو چکی ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بحران شدید ہو جائیگا۔