اسلام آباد یورپین سٹائل ولاز‘ ہومز کے تعمیری منصوبہ کا آغاز
راولپنڈی(پ ر) دبئی کی تعمیراتی کمپنی ایمار پراپرٹیز اور ڈی ایچ اے کے اشتراک سے اسلام آباد میں یورپین اسٹائل ولاز اورہومز کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔ ا یمار کے سربراہ سربراہ نڈال ترجمان اور ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کرنل اقتدار فاروقی نے کہا اسلام آباد میں یورپین طرز تعمیر کے مطابق منصوبہ شروع کیاجارہا ہے جہاں صارفین کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ دبئی کی ایمار پراپرٹیز اپنے کامیاب منصوبوں کے باعث دنیا بھرمیں منفرد مقام رکھتی ہے‘ اس کے رہائشی اور تجارتی املاک کی تعمیر کے علاوہ شاپنگ مالز‘ تفریحی اورمالیاتی خدمات کے شعبوں میں کامیاب منصوبوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے‘ دنیا کی سب سے بلند عمارت ایمار برج الخلیفہ کا افتتاح کیا گیا اور دنیا کا سب سے بڑا خریداری اورتفریحی مرکز دبئی مال کھول دیا ہے۔