یوم پاکستان نے پوری قوم کو یکجا کر دیا: افنان بٹ
لاہور (خبر نگار) لاہور پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان نے پوری قوم کو یک جا کر دیا ، اب ملک دشمنوں کو کسی کونے میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ پاک فوج کی پریڈ نے عزم کو جوان اور روح کو تازہ کر دیا ہے۔