• news

ٹی بی کے عالمی دن پر شالامارہسپتال میں آگاہی واک ،سیمینار

لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹی بی کے عالمی دن پر شالا مار ہسپتال میںسیمینار منعقد کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ ٹی بی کی بنیادی وجہ غربت اور لوگوں میں آگاہی نہ ہونا ہے۔ بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ٹی بی کا مرض ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہوجاتا ہے ۔تاہم یہ ایک لمبا علاج ہوتا ہے جس کے لیے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے ۔علاوہ ازیںشالامار ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹی بی کے مرض سے آگاہی کے لیے واک ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ واک میں چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئیر (ر )انیس احمد اور چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال پروفیسر احمد وسیم یوسف نے بھی شرکت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن