جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے، منزہ حسن
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر منزہ حسن نے کہاہے کہ جب تک جوڈیشل کمشن نہیں بن جاتااسمبلیوںمیں واپس نہیں جائیںگے، خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کے باوجود عملدرآمد نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے ،پنجاب حکومت نے سڑکیں بنانے کے سواکچھ نہیں کیا گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگومیں انہوںنے یوم پاکستان جوش وخروش سے منانے کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے قوم کابھی اعتماد بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرملکی ادارے سمجھتے ہیں کہ بعض سیاسی جماعتوںمیں عسکری گروپس موجود ہیں توانکو ختم کرناضروری ہے۔ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں جلد سندھ بھرمیں تحریک انصاف واضح اندازمیں ابھرکرسامنے آئے گی، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن تمام سیاسی جماعتوںکیلئے ماڈل الیکشن ہونگے۔