• news
  • image
  • text

عوام کی صحت کی حفاظت پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، گلزار گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار گجر نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جس طرح شبانہ روز محنت سے خطرناک ڈینگی وائرس پر قابو پایا ہے ۔خطر ناک متعدی مرض ٹی بی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدات کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر طویل عرصے بعد منعقدہ پریڈ نے قوم میں نیا ولولہ اور حوصلہ پیدا کیا ہے ۔حکومت نے دہشت گردی،توانائی اور مہنگائی بحرانوں سے نمٹنے کا عزم کررکھا ہے ۔ٹی بی واک کا اہتمام پنجاب شوشل سکیورٹی ہسپتال کی طرف سے کیا گیا تھا ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم انور نے خطاب میں کہا کہ عوام کامتعدی مرض سے متعلق آگاہ ہونا اہم ہے ۔آگاہی واک بھٹی چوک سے شروع ہو کر مین بازار سے ہوتی ہوئی مزمل چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ چودھری جاوید اقبال گجر ، میاں عبدالغفار شیخ ،شیخ نصیر احمد جاوا ،شیخ ریاض انور ،منصور بھٹی ،حاجی محمد اعظم خاں ،حاجی محمد اکبر انصاری ،وسیم اکرم اور عباس عطاری بھی شریک تھے ۔

epaper
رائے ونڈ: رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار گجر ٹی بی سے آگاہی واک کی قیادت کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن