منظور وٹو کی میاں عبدالوحید کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت اور اظہار تعزیت
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے سیکریٹری پبلک ریلیشن پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میاں عبدالوحیدکے والدکی نماز جنازہ میں مدنی مسجد، فیصل ٹائون میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی ۔ میاں منظور احمد وٹو نے میاں عبدالوحید سے دلی تعزیت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شرکاء نے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔نماز جنازہ میں سہیل ملک، حاجی عزیزالرحمن چن، خرم جہانگیر وٹو( ایم پی اے)، معظم وٹو،دیوان محی الدین، چوہدری اسلم گل، منظور مانیکا، میاں ایوب، رانا گل ناصر، افنان بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بروز بدھ مدنی مسجد فیصل ٹائون میں ہو گی اور دعا مغرب کی نماز سے پہلے ہو گی۔