ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام آج اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس ہو گی
لاہور ( سپیشل رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام آج 25مارچ بروز بدھ اسلام آباد میں اتحاد امت کا نفرنس کے تین سیشن، تحفظ ناموس رسالت ﷺمساجد و مدارس ،امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے تحفظ اور پاکستان کے عنوانات سے ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان ،سراج الحق،مولانا سمیع الحق ،علامہ ساجد نقوی،پروفیسر حافظ محمد سعید ،پروفیسر ساجد میر،علامہ راجہ ناصر عباس ،مفتی منیب الرحمن ،قاری حنیف ،سید نیاز حسین اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔