• news

منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان نے رقم کی ملکیت کا ثبوت جمع کرا دیا

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) ڈالر سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی نے منی لانڈرنگ کیس میں رقم کی ملکیت کا مبینہ ثبوت جمع کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق ثبوت کسٹم کی تفتیشی ٹیم کے پاس جمع کرایا گیا ہے۔ ملکیت کا ثبوت نجی پراپرٹی ادارے کے لیٹر ہیڈ پر جمع کرایا گیا۔ لیٹر ہیڈ پر رقم کے لین دین کی تحریر ہے۔ رقم کی لین دین اور ملکیت کا بیان حلفی بھی تفتیشی ٹیم کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایان علی کی طرف سے دئیے گئے ثبوت 28 مارچ کو عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن