• news

گھریلو اخراجات کیلئے رقم مانگنے پر بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

لاہور(نامہ نگار ) خاوند نے گھریلواخراجات مانگنے پر بیوی سے جھگڑے پر اسے ڈنڈے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ ہڈیارہ کے علاقہ موضع ڈھاگا کے فیاض کی 15سال قبل یاسمین سے شادی ہوئی اور ان کے 4 بچے ہیں۔ فیاض محنت مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کی کفالت کرتاتھا مگر وہ چند دنوں سے کام نہ ملنے کے باعث بیروزگار تھا۔ گزشتہ روز اسکا گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے پر بیوی یاسمین کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے طیش میں آکر یاسمین کوسر میں ڈنڈے مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی اور مقد مہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن