• news

جھنگ:6 سالہ بچی‘ فیصل آباد‘اوکاڑہ‘سیالکوٹ‘وزیرآباد میں 2 بچوں‘ 2 خواتین سے زیادتی

فیصل آباد+   اوکاڑہ+سیالکوٹ+تاندلیانوالہ+وزیرآباد +جھنگ +ڈسکہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران)جھنگ، فیصل آباد، سیالکوٹ، اوکاڑہ، تاندلیانوالہ ، ڈسکہ اور وزیرآباد میں 6 سالہ بچی ‘2 بچوں ، 2خواتین اور 2لڑکوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ عامر ٹائون میں اوباش شخص احسان نے مبینہ طور پر چھ سالہ معصوم بچی (م۔ب)کو  زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کے والد غلام اکبر نے تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گذشتہ روز احسان نامی شخص نے اس کی بچی کو بہانے سے بہلا پھسلا کر مبینہ طور پر زبردستی کا نشانہ بنایا۔ فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک نمبر202ر۔ب کے قاسم نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے بتایا  رانا آصف میرے 10سالہ بیٹے آصف کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور خالی مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اوکاڑہ میں  نواحی قصبہ کیکری والا ستگھرہ کے محمد منشاء کی بیوی منور بی بی اور ا سکی بھانجی صائمہ بی بی گھر اکیلی تھیں  اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح فاروق ، گلزار ، جاوید ، آصف اور نازیہ گھر میں داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر ان کو زبردستی گاڑی میں اغواکر کے لے گئے جہاں فاروق نے اسلحہ کے زور پر منور بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں اوبا ش نے دس سالہ بچے کو زیر تعمیر مکان میں لے جا کر اس سے زیادتی کرڈالی ۔ صفدر علی کا بیٹا دس سالہ رضی عباس گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا  نذیر احمد نے  بہانے سے لے جا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر بداخلاقی کرڈالی۔ علاوہ ازیں وزیرآباد میں لاری اڈا پرکھڑی دوشیزہ کو اغواکرنے والوں نے ویرانے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گزشتہ روز محلہ کریم پورہ گکھڑکی نورین گھر جانے کے لے وزیرآباد بس سٹاپ پرکھڑی تھی کیری ڈبہ پرسوارملزم محسن غفورنے خاتون سمیت اپنے دودیگر سا تھیوںکے ہمرا ہ بہلا پھسلاکرگاڑی میںسوارکرلیا اور ویران جگہ لے جاکر محسن غفور نے اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاندلیانوالہ میں دو افراد نے ایک سولہ سالہ لڑکے سے زیادتی کی۔ امیر علی سکنہ تاندلیانوالی کو دو افراد عثمان وغیرہ ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ ڈسکہ سے نامہ نگار، نمائندہ خصوصی کے مطابق تین اوباش نوجوانوں کی 15سالہ لڑکے سے زیادتی‘ مقدمہ درج کرلیا موضع دھیدووالی کے محمد طارق کا 15سالہ بیٹا گھر سے باہر گیا تو گائوں ہی کے اوباش ملزمان رضا، دلاور اور ظفر اسے ورغلا پھسلا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے اور زبردستی اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن