• news

پاکستان، امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں رواں سال کے آخر میں ہوں گی

واشنگٹن (صباح نیوز) پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں رواں سال کے آخر میں ہوں گی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے  مطابق مشقیں بحری، بری،فضائی اور سپیشل آپریشنز پر مشتمل ہوں گی۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقیں اس سال اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلہ میں پالیسی دستاویز جاری کر دی گئی ہے۔ پالیسی دستاویزات کے مطابق دونوں ممالک نے 100 سے زائد مختلف مصروفیات اور مشقوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ توقع ہے کہ مشترکہ مشقیں اکتوبر میں شروع ہونگی جن میں فضائ، زمین، سمندر اور خصوصی آپریشن وسیع تناظر میں توجہ دی جائے گی۔ اس دوران مختلف موضوعات پر سیمینار اور فورم بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس تربیت کے موضوعات شامل ہیں۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ وارانہ ایکسرسائز اور مشترکہ ٹریننگ کے 100 سے زائد ادوار منعقد کیے جائیں گے، فوجی مشقوں کے دوران مختلف موضوعات پر سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔
فوجی مشقیں

ای پیپر-دی نیشن