بلدیاتی انتخابات کیلئے ہمخیال سیاسی قوتوں سے اتحاد کرینگے: سمیع الحق
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اکوڑہ خٹک میں پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی (س) بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے ہم خیال سیاسی قوتوں سے اتحاد کرینگے۔ جے یو آئی (س) کے زیراہتمام 19 اپریل کو لاہور میں عظیم الشان تحفظ علما و مدارس کنونشن ہو گا۔ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہو گا۔
سمیع الحق