• news

پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 5 کیسزرپورٹ

لاہور( صباح نیوز)پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید پانچ مشتبہ کیسز رپورٹ ہوگئے۔ مشتبہ کیسز کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی مچھر سے چھٹکارا پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، عوامی تعاون سے مرض پر قابو پالیا جائے گا، جبکہ مرض کی تصدیق صرف فیصل آباد کے مریض میں ہوئی ہے۔ صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔
ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن