• news

سائیکل مارچ ملتان پہنچ گیا، قومی اسمبلی میں احتساب بل پیش کرونگا: جمشید دستی

ملتان (خاتون رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا سائیکل مارچ مظفر گڑھ سے ملتان پہنچ گیا۔ جمشید دستی کی مہم چلانے کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم کی تنخواہ مزدور کے برابر کی جائے۔ جھنگ  موڑ سے اسلام آباد کیلئے سائیکل  مارچ شروع کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی  نے کہا کہ قومی اسمبلی میں احتساب  بل پیش کروں گا۔انہوں کہا سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی نے  80 ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔ دریں اثنا جمشید دستی کی آمد پر انکا استقبال کرنیوالے شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن