• news

فضا میں ٹکر کے بعد سنبھل جانے والا ڈرون تیار

لندن (بی بی سی اردو) سائنسدانوں نے پھڑپھڑاتے ہوئے پروں والا ایک ایسا ڈرون بنایا ہے جو ہوا میں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد پہلے اپنے پر موڑ لیتا ہے اور پھر دوبارہ پرواز شروع کر دیتا ہے۔ پرندوں خصوصاً چمگادڑوں کے پروں کے ساخت کی نقل کرتے ہوئے محققین نے یہ مشین تیار کی ہے تاکہ ان کا یہ اڑتا ہوا روبوٹ رکاوٹوں کے بیچ سے سمٹ کر گزر جائے اور نقصان سے محفوظ رہے۔ اس کے بارے میں تفصیلات بائیو انسپریشن اور بائیو میمیٹک نامی جریدے میں شائع کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن