مشکل گھڑی میں صرف 4 سیکنڈکا توقف آپ کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتا ہے
برمنگھم(آن لائن) غیر یقینی صورت حالات یا جلد بازی کے دوران فیصلہ سازی ایک مشکل عمل بن جاتا ہے اور اکثر ہم دباؤکے تحت غلط فیصلہ کر بیٹھتے ہیں۔ پریشانی یا دبائو کی صورت میں دماغ کا صحیح فیصلے میں غلطی کرنا ایک قدرتی عمل ہے لیکن مصنف پیٹر بریگمین اپنی نئی کتاب ’’4 سیکنڈز ‘‘ میں صحیح اور بہترین فیصلہ کرنے کا نہایت آسان نسخہ بتاتے ہیں۔ اگر آپ چار سیکنڈ کا توقف کریں تو بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔