• news

آزادی کی جدوجہد میں 23 مارچ سنگ میل ہے: ابصار عبدالعلی

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن ہلال احمر پنجاب کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائرکٹر  حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ ابصار عبدالعلی نے کہا کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں 23 مارچ کی تاریخ وہ سنگِ میل ہے جس کے بعد قیام ِپاکستان کی منزل واضح ہو گئی تھی۔ سیکرٹری ہلال احمر پنجاب ڈاکٹر شوکت نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی میں ہمیں عملی طور پر ایک با اصول طرز زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔

ای پیپر-دی نیشن