• news

کسانوں پر پولیس تشدد کی مذمت، جائز مطالبات پورے کئے جائیں: سراج الحق

لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کسانوں پر پولیس کے بدترین تشدد، لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں، حکومت گندم، چاول، گنا اور کپاس کی قیمتیں مقرر کرے اور زرعی مداخل، کھاد، بیج، زرعی ادویات اور مشینری وغیرہ پر جی ایس ٹی کا فوری خاتمہ کیا جائے، دودن قبل شدید آندھی اور طوفان سے جنوبی پنجاب اور خیبر پی کے میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے، حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ اس موقع پر کسانوں کی دلجوئی کرتی لیکن انہیں احتجاج کے حق سے بھی محروم کرنا چاہتی ہے، جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کا کسان خوشحال نہیں ہوتا پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو ملک میں سبز انقلاب کیلئے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں۔
سراج الحق

ای پیپر-دی نیشن