پی ٹی آئی گائے کی دم پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے: فضل الرحمن
اسلام آباد (آن لائن) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں انکی پارلیمنٹ میں واپسی اور استعفوں کو قبو ل کرنے یا نہ کرنے پر سوالیہ نشان رہے گا جس طرح تحریک انصاف کو انتخابات میں دھاندلی پر تحفظات ہیں اسی طرح ہمیں بھی خیبر پی کے میں انتخابات پر تحفظات ہیں ، تحریک انصاف گائے کی دم پکڑ کر پارلیمنٹ میں آنے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے، پاک چین دوستی تاریخی،گہری، بلند اور میٹھی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے صوبہ خیبر پی کے کا 100کلومیٹر سیکشن تجویز کیا ہے چینی حکام نے امید دلائی ہے کہ ہم اس پر اپنے پالیسی سازوں سے بات کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین سے واپس آکر اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ہم نے تجارت کیلئے انہیں 3 روٹس کی تجاویز دیں جس میں کراچی تا لاہور،گوادر سے اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان سے نوڈیرو شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری حکومتی ارکان سے اس معاملہ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
فضل الرحمن