شہباز شریف چین کے کامیاب دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ‘تیزرفتاری‘ غیر معمولی لگن چین میں ”شہباز کے شاگرد“ معمول کی اصطلاح بن گئی: اعلیٰ چینی عہدیدار کا انکشاف
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف گزشتہ روز چےن کے کامےاب دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے۔ چےن کے دورہ کے دوران چےنی وزےرخارجہ ،چےنی حکام، سرماےہ کاروں، مالےاتی اداروں اور توانائی کی کمپنےوں کے حکام سے انتہائی سود مند بات چیت ہوئی۔ شہبازشرےف نے اےئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چےن کے دوران کامےاب بات چےت سے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہےں حالےہ دورہ چےن سے پنجاب مےں اربوں روپے کی نئی سرماےہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہچےنی بےنک نے پنجاب مےں اپنی برانچ کھولنے کا بھی اعلان کےا ہے۔ چےنی سرماےہ کاروں اور توانائی کی کمپنےوں نے پنجاب مےں سرماےہ کاری مےں گہری دلچسپی کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ حالےہ دورہ چےن ہر لحاظ سے کامےاب رہا ہے۔ علاوہ ازیں چےن کے کارپورےٹ سےکٹر، تجارتی اداروں اورسرکاری و نےم سرکاری محکموں مےں تےزرفتاری، غےر معمولی لگن اور محنت سے کام کرنے والوں کو ”شہبازشرےف کے شاگرد“ کے نام سے ےاد کےا جانے لگا ہے۔ اس امر کا انکشاف بےجنگ مےں پنجاب کے انرجی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے اےک اجلاس مےں کےاگےا ،جس مےں موجود اےک اعلی سرکاری عہدےدار نے بتاےا کہ چےنی حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم عہدےدار کام مےں شہبازشرےف کی غےر معمولی دلچسپی اور بڑے بڑے منصوبوں کےلئے کم وقتی اہداف کے تعےن سے بہت متاثر ہےں اور ان کا کہنا ہے کہ چےن کے لوگ دنےا بھر مےں اپنی محنت کی وجہ سے مشہور ہےں لےکن شہبازشرےف نے20-20گھنٹے تک کام اور مسلسل اجلاسوں مےں شرکت کر کے ہمےں بھی مات دے دی ہے اعلی عہدےدارکا کہنا ہے کہ”شہبازشرےف کے شاگرد“ چےنی حلقوں مےں اےک معمول کی اصطلاح بن چکی ہے۔
شہباز شریف واپس پہنچ گئے