• news

زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار تمام افراد کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم

 لاہور( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آبا اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں حراست میں لیے گئے تمام افراد کو آج جمعہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ یوحنا آباد اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا جبکہ ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی حالانکہ ان افراد کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے ایس ایچ او نشتر ٹاون کو آج غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تمام افراد کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

حکم


ای پیپر-دی نیشن