• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج منایا جائیگا، عوام 8:30 سے 9:30 تک رضاکارانہ طور پر لائٹس بند رکھیں: سپیکرایاز صادق

اسلام آباد (صباح نیوز) ارتھ آور دنیا بھر میں آج منایا جائیگا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آج ہفتہ 28مارچ کو رات 8:30 بجے سے 9:30بجے تک اقوام عالم کے ساتھ رضاکارانہ طور پر لائٹوں کو بند رکھیں تاکہ توانائی کی بچت کی جاسکے۔ ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم کو 28مارچ کے دن پوری دنیا کے ساتھ مل کر ایک گھنٹہ توانائی کی بچت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کو ارتھ آور منانے سے یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کی تمام لائٹیں بند رہیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن