• news

یمن بحران سے سپلائی متاثر ہونے کا خوف کم خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی

لندن(رائٹرز) سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملے سے عالمی تیل سپلائی متاثر ہونے کے خطرات میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر بیرل سے زائد کمی ہوگئی ہے۔ یمن بحران کے تناظر میں گزشتہ دو روز سے خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یمن میں جنگ سے عالمی تیل کی سپلائی پر زیادہ اثرات نہیں پڑیں گے کیونکہ یمن خام تیل کا چھوٹا ایکسپورٹر ہے اور ٹینکر یمن کے پانیوں سے بچ کر بھی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ جمعرات کے روز تیل کی قیمت میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا تھا۔ جمعہ کو شام ساڑھے 6 بجے تک برینٹ کے خام تیل کی قیمت 1.30 ڈالر کمی کے ساتھ 57.89 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل میں 1.20 ڈالر کمی ہوئی اور وہ 50.23 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن