زرداری، الطاف ٹیلی فونک رابطہ کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال، یمن کے ایشو پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت، کراچی شہر میں جاری آپریشن، ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاریوں اور نائن زیرو پر چھاپے پر بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین اور زرداری نے یمن اور سعودی عرب کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سعودی عرب اور یمن کے تنازع میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، وہ فیصلہ کیا جائے جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔