متحدہ کی حکومت کو تحریک انصاف کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی پیشکش
اسلام آباد (نیشن رپورٹ) متحدہ کے وفد نے وزیراعظم کو تحریک انصاف کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر زبردست تنقید کی جارہی ہے۔ متحدہ کی طرف سے پیشکش گزشتہ روز وزیراعظم سے وفد کی ملاقات میںکی گئی۔