سیالکوٹ : تیزرفتار کار نے دس افراد کو روند ڈالا خاتون سمیت پانچ جاں بحق چھ زخمی
سیالکوٹ (نامہ نگار)تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سبزی و فروٹ منڈی میں داخل ہوگئی جس کے باعث خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور پانچ افرادشدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار تیز رفتاری کی وجہ سے سبزی وفروٹ منڈی کے باہر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر منڈی میں داخل ہوگئی۔ اس کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار قیصر ندیم اور چار فروٹ و سبزی فروش محمد ارشد ، عبدالمالک اور خلیل جاں بحق جبکہ سبزی منڈی میں آئی خریدار خاتون عصمت بی بی سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علامہ قبال میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں عصمت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک مزید نامعلوم زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ کار کے ڈرائیور رزاق خان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
بے قابو کار