سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی عارضی اجازت دیدی
کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر نادرا کو عارضی طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں بینچ نے کراچی کی رہائشی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس جاری کر رہی ہے جو توہین عدالت ہے۔ اس موقع پر وفاق کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی کہ جب تک زیر سماعت درخواست کا فیصلہ نہیں ہوتا ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر نادار کے ذریعے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد نادرا کو عارضی طور پر لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔
نادرا