• news

”پنجاب میں جزا و سزا کا نظام“ اچھی کارکردگی پر شہباز شریف کی 3 ای ڈی اوز کو تالیاں بجا کر شاباش، نقد انعام دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کے تحت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کےلئے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ساہیوال، پاکپتن اور اٹک کے ای ڈی اوز ہیلتھ کو شاباش دی ہے۔ وزےراعلیٰ نے اس ضمن مےں سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرنے پر ساہیوال کے ای ڈی او ہیلتھ کیلئے ایک لاکھ روپے جبکہ 97 فیصد اہداف حاصل کرنے پر پاکپتن اور اٹک کے ای ڈی اوز ہیلتھ کیلئے 50، 50 ہزار روپے خصوصی انعام کا بھی اعلان کےا ہے۔ پنجاب ہےلتھ رےفارمز روڈ مےپ پر پےش رفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سمیت اجلاس کے تمام شرکاءنے تالیاں بجا کر ساہیوال، پاکپتن اور اٹک کے ای ڈی اوز ہیلتھ کی کارکردگی کو سراہا۔
جزا و سزا کا نظام

ای پیپر-دی نیشن