پنجاب کے ہسپتالوں میں مجموعی بجٹ کا 60 فیصد حصہ خرچ ہوگیا
لاہور (ندیم بسرا) پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں 53 بلین روپے مالی سال کے لئے مختص کئے تھے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فی صد زیادہ تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے رواں مالی سال میں ڈائیلاسز کے لئے 600 ملین روپے خرچ کرنا ہیں۔ صوبے کے 36 اضلاع میں ہسپتالوں کی بلڈنگز کی تعمیر اور ایمبولینس اور علاج کیلئے تقریباً 37 کروڑ روپے بھی رکھے گئے تھے۔ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کے ہستال اس وقت مجموعی بجٹ کا 60 فی صد خرچ کرچکے ہیں جس میں ہسپتالوں میںمریضوں کو مفت ادویات، آپریشن تھیٹرز، علاج، مفت ٹیسٹ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دس ہزار دو سو دو نئی ڈاکٹرز کی آسامیاں بھی پیدا کی ہیں جس میں جنرل کیڈر کے گریڈ 18، گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نئی مشینری خریدنے کیلئے مختلف کمپنیوں کو آرڈر دے چکی ہیں جبکہ پرانی مشینری کی دیکھ بھال مناسب طریقے سے کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ تمام علاج معالجے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
بجٹ خرچ