بھارتی ٹیم کی شکست: لکھنو میں 50سالہ سرکاری ملازم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
لکھنو (آن لائن) بھارتی ٹیم کی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باعث بھارتی ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک 50 سالہ ملازم نے کثیر المنزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔ بھارتی پولیس کے مطابق لکھنو کی قانون ساز اسمبلی کے قریب واقع ایک کثیر المنزلہ عمارت سے ایری گیشن کے ملازم 50 سالہ ملازم امیش نے اپنی ٹیم کی عبرت ناک شکست اور ناقص کارکردگی سے دلبرداشتہ ہو کر چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
خودکشی