• news

آئندہ مالی سال عوام پر 4 سو ارب کے 2 نئے ٹیکس لگائے جائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2015-16 ءمیں غریب عوام پر دو نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس سے 400 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے دو نئے ٹیکس گلوبل انرجی اور توانائی سرچارج ٹیکس کے نام سے وصول کئے جائیںگے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے گردشی قرضے 350 ارب روپے سے زائد ہوگئے لیکن وزارت بجلی و پانی کے مختلف سرکاری اداروں کے ذمہ 500 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں جو وزارت ان اداروں سے وصول کرنے سے قاصر ہے اس لئے وزارت بجلی و پانی نے حکومت سے دو نئے ٹیکس لگانے کو کہا ہے جن میں گلوبل انرجی ٹیکس اور توانائی سرچارج ٹیکس شامل ہیں اس ٹیکس کے لگنے سے حکومت کو چار سو ارب روپے حاصل ہوں گے جس سے گردشی قرضے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے اصغر اعوان نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طر ح کے ٹیکس لگانا ظلم کے مترادف ہے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا حکومت کی نااہلی ہے حکومت کو چاہیے کہ عوام پر نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں بلکہ ریلیف دیا جائے۔
دو نئے ٹیکس


ای پیپر-دی نیشن