ڈھاکہ : مذہبی رسومات کے دوران بھگڈر مچنے سے سات خواتین سمیت دس ہندو یاتری ہلاک‘ تیس زخمی
ڈھاکہ (رائٹرز + اے ایف پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب مذہبی رسومات کے دوران بھگڈر مچ جانے سے 10 ہندو یاتری ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح ڈھاکہ سے 20 کلومیٹر دور ضلع نرائن گنج میں پیش آیا جہاں ہزاروں ہندو یاتری دریائے برہم پترا کے کنارے اشنان کےلئے جمع تھے کہ اچانک بھگڈر مچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں50 سال سے زائد بتائی جاتی ہیں۔ واقعہ میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا متعدد کی حالت تشویشناک۔ پولیس کو تاحال بھگڈر مچنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بھارت میں ایسے واقعات میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بھگدڑ