• news

وزیراعظم کے ہر اجلاس میں شرکت کی استعفیٰ نہیں دے رہا: گورنر سندھ

کراچی (وقائع نگار) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایک بار پھر اپنے استعفیٰ کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کردی ہے اور صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا ہے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے رہا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں شرکت نہ کی ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے خود ہی گذشتہ روز اسکی وضاحت کر دی تھی۔ دراصل امن و امان کی بعض میٹنگز ایسی ہوتی ہیں جن کا مخصوص فارمیٹ ہوتا ہے جس میں بعض افراد کی شرکت ضروری ہوتی ہے لیکن مذکورہ اجلاس کا فارمیٹ ایسا نہیں تھا۔ میڈیا میں قیاس آرائیوں پر مبنی سٹوریز میں نے بھی دیکھی ہیں۔
استعفیٰ/ عشرت العباد

ای پیپر-دی نیشن