• news

ہائیکورٹ: گواہوں کے بیانات میں تضاد‘ اغوا برائے تاوان کے چھ مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے چھ مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ مجرموں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ نجی کمپنی کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد اور انکے ڈرائیور خلیل احمد کے اغوا میں ملوث ہونے کی بنا پر ٹرائل کورٹ نے انہیں سزائے موت کا حکم سنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے کے باوجود سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرموں سے تاوان کی رقم برآمد ہو چکی ہے لہذا عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھے۔ جس پر عدالت نے واقعہ کے چھ مجرموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے انکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
بیانات میں تضاد

ای پیپر-دی نیشن